18.9.18

*منقبت خلیفۂ ثانی حضرت عمر فاروق رض


 منقبت خلیفۂ ثانی حضرت عمر  فاروق رضی اللہ


عدوئےدیں کو فقط تیغِ بے نیامِ عمر
ظہورِ شانِ  جلالِ  رسول امامِ عمر
 *منقبت خلیفۂ ثانی حضرت عمر فاروق رض

وہ آرزوئے صحابہ، وہ ہیں مرادِ نبی
وہ جن کو یاد کرے ہے جہاں، بنامِ عمر

وہ ایک کُرتہ میں گزران کرنے والا شاہ
پھراس پہ شاہی کا وہ حسنِ انتظامِ عمر

ملا خطابِ محدث ، حضورِ رحمت سے
یونہی  نہیں ہے کلامِ  خدا، کلامِ عمر

"ہمارے  بعد  نبی  ہوتا تو  عمر ہوتا"
کچھ اس طرح بھی نمایاں ہوا مقامِ عمر

بیاں ہو کس سےبھلا ان کا وہ شکوہِ ورود
قیامِ  دینِ  مبیں  ہو گیا  قیامِ  عمر۔۔۔

تھا کفر لرزہ بر اندام تب بھی وحشت سے
ہے آج بھی  وہی  اجلال  و احتشامِ  عمر

تمام ہو تی جو پشتِ فرس پہ صبح ان کی
حضورِ حق میں گزرتی ہر ایک  شامِ عمر

یہی ہے عظمتِ فاروقیت کی ادنی دلیل
کہ فارقِ  حق و باطل ہے آج  نامِ عمر

وہ ان کا جذبۂ انفاق  فی  سبیل  للہ
تھا بارگہ میں پڑا نصف مالِ تامِ عمر

یوں مستنیر ہیں نورِ رسولِ خاتم سے
 کہ تا حشر ہے بلند آفتابِ  بامِ  عمر

 وہ آج روضۂ انور میں ہیں جو خوابیدہ
یہ  ہے رفاقتِ  ازلی، یہ  ہے دوامِ  عمر

ہو ان کا قرب  عطا روزِ  آخرت، یا ربییہی ہے خواہشِ عاطر بہ ہر غلامِ عمر

No comments:

Post a Comment

My body is my wish is true?

 My body is my wish is true?  I looked up on the laptop screen.  Words written on the play card "My body is mine." They wer...